24

طالبات کو پاس کروانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا پروفیسر گرفتار

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 19 نومبر2021ء) ملتان میں نجی کالج کے پروفیسر کو مبینہ طور پر طالبات کے ساتھ زیادتی کرنے اور بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک متاثرہ طالبہ نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ پروفیسر سلمان نے دوران تعلیم اس سے مراسم قائم کیے نمبر بڑھوانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی اور اب بلیک میل کر کے رقم مانگ رہا ہے۔طالبہ نے الزام عائد کیا کہ کالج کی متعدد طالبات کو پروفیسر نے نمبر بڑھوانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے نجی کالج کے پروفیسر کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفیتش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں