27

بھارتی گلوکارہ کیخلاف مقدمہ، وارنٹ گرفتاری جاری

سابق بگ باس کنٹسٹنٹ اور مشہور ہریانوی رقاصہ و گلوکارہ سپنا چوہدری کو اس وقت ایک مشکل صورتحال درپیش ہے۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ لکھنو کی ایک عدالت نے ان کے گرفتاری کے وارنت جاری کردیے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سپنا چوہدری پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک پروگرام منسوخ کیا لیکن ٹکٹ ہولڈرز کو ان کی رقم واپس نہیں لوٹائی، جس پر لکھنو کی عدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

عدالت کے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ شنتانو تیاگی نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ان احکامات پر 22 نومبر تک عملدرآمد کرایا جائے۔

یاد رہے کہ یہ اس کیس کی سماعت کی آئندہ تاریخ ہے۔ اس سے قبل سپنا نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ان کے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔ لیکن عدالت نے انھیں ریلیف دینے سے انکار کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں