52

نوکیا کی سی سیریز کا نیا کم قیمت اسمارٹ فون متعارف

نوکیا نے ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون سی 20 پیش کردیا ہے۔ اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کو توقع ہے کہ اس کی مدد سے وہ شیاؤمی، رئیل می اور دیگر کمپنیوں کے سستے فونز کو ٹکر دے سکے گی۔ نوکیا سی 30 کی خاص بات اس کا بڑا ڈسپلے اور طاقتور بیٹری ہے۔

اس فون میں 6.82 انچ کا ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔ سی 30 کے اندر یونی ایس او سی ایس سی 9863 اے پراسیسر موجود ہے۔
فون میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے اور اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکے گا۔

نوکیا کا یہ فون اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے اور زیادہ امکان ہے کہ اسے اینڈرائیڈ 12 سے اپ گریڈ کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں