50

نورجہاں کے بارے میں علی عظمت کے کمنٹس پر عائزہ خان کا اظہار ناپسندیدگی

سپر اسٹار عائزہ خان نے ملکہ ترنم نورجہاں کے بارے میں علی عظمت کے حالیہ کمنٹس پر اپنی نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر مہر پوش کی اداکارہ نے برصغیر پاک و ہند کی عظیم گلوکارہ کا ایک پرانا انٹرویو شیئر کیا ہے جس میں نورجہاں کو فلمی صنعت کے سینئرز کے عزت و احترام کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عائزہ خان نے ملکہ ترنم نورجہاں کے اس انٹرویو کے کلپ کے ساتھ کیپشن لگایا، بے شک با ادب با نصیب، بے ادب بے نصیب۔

عائزہ خان کے یہ کمنٹس گلوکار علی عظمت کی جانب سے مرحومہ نورجہاں کے بارے میں کہے گئے ان جملوں کے بعد سامنے آئے، جس میں علی عظمت نے کہا تھا کہ آپ ایک شو دیکھیں آپ کو نور جہاں ساڑھی میں لپٹی، بھاری زیورات اور کافی زیادہ میک اپ میں نظر آئیں گی۔ ہم سوچتے ہیں کہ یہ ہمیں یہ کوفتہ کیوں دکھاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں