46

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا اسکواڈ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گیا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے جہاں وہ عالمی ایونٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ شائقین کی سپورٹ ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے لہٰذا وہ ہمارا ساتھ دیں، ہمیں سپورٹ کریں اور ہمارے لیے دعائیں کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں