61

وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار جاری کر دیئے، ہفتہ کی چھٹی بحال

اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار جاری کر دیئے، تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار پر عملدرآمد پیر 18 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ مارننگ شفٹ 8:30 سے 2:00 تک جبکہ جمعہ کے روز 8:30 سے 12:30 تک ہوں گے۔

وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ کے تعلیمی اداروں میں اوقات کار 8:30 سے 1:30 بجے تک ہوں گے، ایوننگ شفٹ کے اوقات کار1:30 سے 6:30 بجے تک ہوں ۔

جمعہ کے روز ایوننگ شفٹ کی ٹائمنگ 2:30 سے 6:30 بجے تک ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مونٹیسری اور پریپ کلاس کے اوقات کار 8:30 سے 12:30 بجے ہوں گے۔ 100 فیصد حاضری کے ساتھ پانچ دن کلاسز ہوں گی۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد پیر 18 اکتوبر سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں