38

جیو لکس اسٹائل ایوارڈ 2021: ایوارڈز جیتنے والوں کی فہرست

جیو ٹیلی وژن کی پیشکش لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں کس کس کو کون کونسا ایوارڈ ملا اس کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

ایک روز قبل ستاروں کی کہکشاں لکس اسٹائل ایوارڈز کے 20ویں ایونٹ پر جگمگاتی ہوئی نظر آئی۔

شو کے جن کیٹیگریز میں ستاروں کو ایوارڈ دیے گئے ان کی فہرست یہاں بیان کی جارہی ہے۔

میوزک:
ابھرتے ہوئے میوزک ٹیلنٹ میں عزیز قاضی کو ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین میوزک ویڈیو پر حمزہ بن طاہر کو ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین گانے کا ایوارڈ تیری تصویر کے حصے میں آیا۔

بہترین گلوکار کا ایوارڈ عباس علی خان کو ملا۔

فیشن:
فیشن انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کا ایوارڈ سارہ ذوالفقار کو دیا گیا۔

بہترین میک اپ آرٹسٹ کا ایوارڈ سنیل نواب کو دیا گیا۔

فیشن انڈسٹری کے بہترین فوٹوگرافر ایوارڈ کے لیے نجم محمود کو پسند کیا گیا۔

فیشن میں کامیابی (پریٹ) کا ایوارڈ جنریشن کو دیا گیا ہے۔

بہترین مینز ویئر کا ایوارڈ اسماعیل فرید کے نام رہا۔

اسی طرح فیشن انڈسٹری میں چینج میکر کا خصوصی ایوارڈ لکس چینج میکر ایوارڈ حسینہ معین کے نام رہا۔

واضح رہے کہ یہ ایوارڈ پہلی مرتبہ دیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا فروغ ہے۔

اس ایوارڈ کو نجی کمپنی کی جانب سے عاصمہ حق نے پیش کیا۔

ٹیلی وژن:
بہترین ڈراما رائٹر کا ایوارڈ عمیرہ احمد کو الف پر دیا گیا ہے۔

ناقد کے انتخاب پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ یمنی زیدی کو ڈراما اس پیار کے صدقے پر دیا گیا ہے۔

ناظرین کے انتخاب کی کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی یمنیٰ زیدی کے ہی نام رہا۔

ناقد کے انتخاب پر بہترین اداکار کا ایوارڈ اس پیار کے صدقے میں مرکزی کردار نبھانے والے بلال عباس کو دیا گیا۔

اسی طرح ناظرین کے انتخاب کی کیٹیگری میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ڈراما سیریل دیوانگی سے دانش تیمور کو دیا گیا۔

بہترین ٹیلی وژن سیریل کا ایوارڈ عہدِ وفا کے نام رہا۔

بہترین ٹیلی وژن ڈائریکٹر کا ایوارڈ اس پیار کے صدقے کی ہدایتکاری کرنے والے فاروق رند کو ملا۔

ڈرامے کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کا ایوارڈ عہدِ وفا کے گیت ’عہدِ وفا کے نام کیا‘ کو دیا گیا جسے راحت علی خان نے ترتیب دیا۔

ٹیلی وژن کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کا ایوارڈ ڈراما عہد وفا سے عدنان صمد خان کے نام رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں