66

ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر مصوراحمد خان نیازی کی ہدایت پرسرکاری زمینوںپر قبضہ مافیا،ناجائز تجاوزات سمیت بغیر نقشہ تعمیرات کرنے والوں کے خلاف میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کا شہر بھر میںگرینڈآپریشن جاری

ننکانہ صاحب( قیصر جاوید )حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرواتے ہوئے سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین،ناجائز تجاوزات اور بغیر نقشہ تعمیرات کرنے والوںکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،شہری تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹی سے نقشے پاس کروانے کے بعد میں تعمیرات شروع کریں،بغیر نقشہ تعمیرات کو گرا دیا جائے گا اورمالکان ہر قسم کے نقصان کا خود ذمہ دار ہو نگے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مصوراحمد خان نیازی نے بغیر نقشہ تعمیرات کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مصوراحمد خان نیازی کی ہدایت پرچیف آفیسر تحصیل کونسل جہانگیر بٹ اورچیف آفیسرمیونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب ساجد مشرف سمیت کی سربراہی میں شہر ننکانہ صاحب و گردونواح میں ناجائز تجاوزات اور بغیر نقشہ تعمیرات کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔آپریشن کے دوران 100سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا جبکہ متعدد کے خلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔ناجائز تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاﺅن کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مصور احمد خان نیازی کا کہنا تھا کہ شہر ی کسی قسم کی بھی تعمیرات کرنا چاہتے ہیں تو پہلے تحصیل کونسل یا میونسپل کمیٹی سے نقشہ پاس کروائیں پھر اپنی تعمیرات کریں ،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں