79

شیخوپورہ: تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ چک شاہ پور میں ایک بااثردرندہ صفت اوباش نوجوان غریب محنت کش 16سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ چک شاہ پور میں ایک بااثردرندہ صفت اوباش نوجوان نےغریب محنت کش 16سالہ یتیم بچی(لائبہ ظفر) کو گن پوائنٹ پر اغواء کر کے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس پر بچی کے حاملہ ہونے پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا پولیس نے درندگی کا شکار ہونے والی بچی کے بھائی اویس ظفر کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا ہے مگر تاحال اسے گرفتار نہ کر سکی اور ملزم عمر کمبوہ مقدمہ کی پیروی پر انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کے علاوہ انہیں گاؤں بدر کرنے پر تل گیا۔ جس پر مظلوم یتیم بچی کے ورثاء اور علاقہ کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے جنھوں نے پولیس رویے اور ملزم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس سمیت ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ سے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، ہے ۔اور میڈیا کی وساطت سے مذید بتایا ہےکہ گاؤں چک شاہ پور کے رہائشی اوباش ملزم عمر کمبوہ نے اپنے ہی گاؤں کی رہائشی غریب محنت کش 16سالہ یتیم بچی(لائبہ ظفر) کو گن پوائنٹ پر اغواء کرنے کے بعد اپنے ڈیرے میں لے جا کر اس سے زبردستی زیادتی کر ڈالی اور بعد ازں اسے بلیک میل کر کے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اس دوران وہ حاملہ ہو گئی تو ملزم اسے شادی کا جھانسہ دیتا رہا،تاہم علم ہونے پر یتیم بچی کے بھائی محنت کش اویس ظفر نے ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ تو درج کروا دیا مگر متعلقہ پولیس بااثر ملزم کی گرفتاری آج تک عمل میں نہ لائی ہے۔جس پربااثر ملزم محنت کش خاندان کو مقدمہ کی پیروی پر سنگین نتائج اور گاؤں سے نکالنے پر تل گیا اور انہیں مقدمہ وآپس لینے پر مجبور کرنے لگا ہے۔ اس صورتحال پراہل علاقہ سراپا احتجاج بن گیا اور انہوں نے پولیس سے تحفظ اور ملزم کی گرفتاری کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں