59

بھوآنہ: صحافیوں کے مسائل کو حل کروانے کے لیے میں ضلعی سطح پر کوششیں کررہے ہوں انشااللہ بہت جلد اچھے نتائج سامنے آئیں گے:سید مخدوم زیدی

بھوآنہ( حافظ محمد اویس سے ) صحافیوں کے مسائل ضلعی سطح پر حل کر نے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ بھوآنہ کے صدر کو رہائی پر مبارک باد دیتا ہوں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چنیوٹ ریاض حسین مارتھ نے صدر تحسیل پریس کلب رجسترڈ بھوآنہ سید مخدوم زیدی ،صدر یونین آف جرنلسٹس تحصیل بھوآنہ شیخ مدثر حسین اور نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسترڈ چنیوٹ ساجد منیر کالرو سے ملاقات کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل کو حل کروانے کے لیے میں ضلعی سطح پر کوششیں کررہے ہوں انشااللہ بہت جلد اچھے نتائج سامنے آئیں گے ریاض حسین مارتھ کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مشکل اور کٹھن راستہ ہے اس پر چلنے کے لیے ہمت استقامت اور جرات کی ضرورت ہوتی ہے صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ بھوآنہ سید مخدوم زیدی کی رہائی حق و سچ کی فتح ہے میں ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اس موقع پر نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ ساجد منیر کالرو بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں