52

الہ آباد/ٹھینگ موڑ :دن دیہاڑے مسلح ڈاکووں کی فائرنگ فلنگ اسٹیشن مینجر اور ملازم سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ صدائے وطن ) دن دیہاڑے مسلح ڈاکووں کی فائرنگ فلنگ اسٹیشن مینجر اور ملازم سے لاکھوں روپے لوٹ لئے ۔مزاحمت پر فائرنگ سے دونوں ملازم شدید زخمی۔طبی امداد کے بعد لاہور ریفرکر دیا گیا۔پولیس نے نا معلوم ڈاکووں کی تلاش کیلئے علاقہ کی ناقہ بندی کر دی عوام عدم تحفظ کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے علاقہ دیوکھارا میں نا معلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے یعقوب فلنگ اسٹیشن تلونڈی کے مینجر منور اور ماجد کو روک کر تقریباََ 250000ہزارروپے لوٹ لئے اور مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا دونوں زخمیوں کو ٹانگوں اور پیلوس میں گولیاں ماری گئیں جنہیں نجی ہیلتھ سنٹر سے طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں لاہور ریفرکر دیا گیا ہے مذکورہ ڈاکووں نے راہ گیروں پر بھی فائرنگ کی جنہوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں عدم تحفظ کا شکار عوام نے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے ڈاکووں کے سدِ باب کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں