44

ہماری کہکشاں کے مرغولے کا ایک بازو ٹوٹنے لگا، ناسا کے ماہرین کا انکشاف

کراچی: سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ہماری کہکشاں (Milky Way) کے مرغولے (اسپائرل) کا ایک بازو ٹوٹ رہا ہے، یہ ایسی پیش رفت ہے جس کا مشاہدہ ماہرین نے پہلے کبھی نہیں کیا۔ امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے مطابق، یہ اسپائرل نئے پیدا ہونے والے ستاروں اور گیس پیدا کرنے والے ستاروں کا کئی جھرمٹوں سے بنا ہے اور اس مرغولے میں دو بازو ہیں جو مخالفت سمتوں کی طرف گھومتے نظر آتے ہیں، تاہم ان میں سے ایک بازو ٹوٹ رہا ہے۔ تین ہزار نوری سال پر پھیلے اس مرغولے میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایسا کوئی مظہر دیکھنے کو ملا ہو جس میں ایک بازو کا اسٹرکچر دوسرے سے علیحدہ نظر آ رہا ہے۔ ناسا کے مطابق، ماہرین کو ملکی وے کے حجم اور ہئیت کے حوالے سے صرف اندازہ ہی ہے تاہم زیادہ تر معلومات اب بھی مبہم ہے۔ ماہرین کو ملکی وے کا پورا ڈھانچہ نظر نہیں آ رہا کیونکہ اس میں زمین بھی موجود ہے، یہ صورتحال ایسی ہے جیسے آپ پرہجوم ٹائمز اسکوائر پر کھڑے ہوں اور مین ہٹن کے جزیرے کا نقشہ بنانے کی کوشش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں