45

جہاں جاتا ہوں یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ ہے ، شفقت محمود

ہمارے اساتذہ آن لائن پڑھانے کے عادی نہیں تھے، نہ ہی طلبہ کو سمجھ آتی تھی، یہ دور تعلیم ہائر ایجوکیشن کے لیے کافی مشکل رہا، وفاقی وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وہ جہاں جاتے ہیں بس یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ شفقت محمود نے ڈیجیٹل لرننگ تقریب سے خطاب میں کہا کہ آن لائن کلاسز اور کورسز کی اہمیت پہلے بھی تھی مگر کورونا نے اور بڑھا دی، کورونا دور میں بہت سی چیزیں سیکھیں جس میں سے ایک آن لائن سسٹم نہ ہونا تھا۔شفقت محمود نے کہا کہ ہمارے اساتذہ آن لائن پڑھانے کے عادی نہیں تھے، نہ ہی طلبہ کو سمجھ آتی تھی، یہ دور تعلیم بالخصوص ہائر ایجوکیشن کے لیے کافی مشکل رہا۔شفقت محمود نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں بہت بڑے چیلنجز ہیں ایک چیلنج کوالٹی کا ہے، نئی جامعات بن رہی ہیں مگر صرف یہ کافی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں